Friday , March 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ریاستی وزیر اکسائز کے فرزند گرفتار

ریاستی وزیر اکسائز کے فرزند گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 فبروری (سیاست نیوز) مونڈہ مارکٹ پولیس نے ریاستی وزیر محکمہ آبکاری مسٹر پدماراؤ کے فرزند کو ایک مقامی تاجر کو زدوکوب کرنے اور دھمکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ 14 فبروری کو وزیر کے فرزند راجیشور گوڑ نے اپنے دیگر حامیوں کی مدد سے سکندرآباد کے مقامی تاجر موہیت راتھوڑ کو زدوکوب کیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کیخلاف مارکٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی پی سومتی کے زیرنگرانی اس کیس کی تحقیقات کی گئی اور مارکٹ پولیس نے وزیر کے فرزند اور اس کے 7 حامیوں کو آج شام گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن سے ہی ضمانت پر رہا کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT