Friday , May 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا طوفانی دورہ

ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا طوفانی دورہ

صبح دس بجے سے 9 بجے تک مصروف ، مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

سدی پیٹ /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش را ؤکا طوفانی دورہ سدی پیٹ کل صبح 10 تا 9 بجے رات تک مختلف پروگرام اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد میں شرکت کی ۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت 31 اضلاع میں شہر سدی پیٹ ضلع پر مکمل ایقان اور بھروسہ رکھتی ہے ۔ عوام اور ملازمین سرکار پر بھروسہ کرتے ہوئے ضلع سدی پیٹ سے اپلیکشن کو حکومت نے آغاز کیا ہے ۔ ٹی ہریش راؤ نے ای ایم آئی ہال میں حسناآباد ، گجویل ڈیویژن کے حدود میں ANM کو محکمہ ہیلت کی جانب سے کل شام Laptaps کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع سدی پیٹ ہر میدان میں پہلا مقام حاصل کرتے آرہا ہے ۔ ملک میں انمول اپلیکشن محکمہ ہیلت میں عمل آوری کرنے والی 3 ریاست تلنگانہ ہے ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بعد ازاں میں وہ کل رات سدی پیٹ زرعی مارکٹ پارٹی کی نونامزد باڈی کی رسم حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ملک میں زرعی مارکٹ کمیٹیاں ہیں لیکن ریزرویشن ندارد لیکن ہماری تلنگانہ حکومت ریزرویشن پر عمل آوری کر رہی ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی کو زرعی مارکٹ کمیٹی چیرپرسن نامزد کر رہی ہے اور عمل کرکے بتلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے تعاون سے نگنور منڈل ، کوڈور خورد ( جناکوڈور ) موضع گنگاپور میں مارکٹ یارڈ کی منظوری ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یادو کیلئے موضع ارکوڈ کے حدود میں بکروں کیلئے مارکٹ یارڈ کی تعمیر کی جائے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سادہ پیغاموں ( دساتیوزات ) کے ذریعہ ضلع میں 50 ہزار لوگوں کو موقع فراہم ہوا ۔ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ میں  8 ہزار افراد کو سادہ دستاویزات پر پٹہ سرٹیفکیٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ قبل ازیں زرعی مارکٹ کمیٹی کے نونامزد چیرپرسن وی وینکٹ ریڈی ، وائس چیرمین نندتی سرینواس اور ڈائرکٹرس کو ڈپٹی  ڈائرکٹر زرعی مارکٹ کمیٹی نے حلف دلوایا ۔ قبل ازیں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے قدیم مارکٹ یارڈ پر تعمیر شدہ اینٹی گریٹیڈ مارکٹ کی تعمیری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ٹی ہریش راؤ سدی پیٹ منڈل کے موضع نرساپور میں کمیونٹی ہال اور دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں ہریش راؤ نے آنگن واڑی ٹیچرس کی جانب سے مجلس بلدیہ کے احاطہ میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہریش راؤ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی مرحلہ وار عمل آوری کرتی آرہی ہے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ آنگن واڑی ٹیچرس ورکرس کی تنخواہیں بہت کم تھیں ۔ ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے خود آنگن واڑی ٹیچرس کا اجلاس طلب کرکے ان کے تمام مسائل سے جانکاری حاصل کی اور ان کی تنخواہوں میں 10,500 روپئے کا اضافہ اور ایاوں کو 4700 روپئے تاکہ وہ اپنی خوشحال زندگی گذار سکیں ۔ ریاست کے بچوں کی تعلیم کی طرف دلچسپی اور توجہ دیکر تعلیم سے آراستہ کریں ۔ بچوں کی اصل بنیاد یہاں سے شروع  ہوتی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ وزیر اعلی ہر محکمہ کے ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے آرہے ہیں ۔ قبل ازیں آنگن واڑی ٹیچرس نے ٹی ہریش راؤ کی کثرت سے گلپوشی وار شال پوشی کرتے ہوئے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ایم پی کوتہ پربھاکر ریڈی ، ایم ایل سی فاروق حسین ، چیف وہپ مجلس مقننہ سدھاکر ریڈی ، ایم ایل اے جنگاؤں متی ریڈی ، مجلس بلدیہ صدرنشین کے راج نرسو ، نائب صدرنشین خواجہ اختر پٹیل اور دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT