Saturday , April 29 2017
Home / سیاسیات / ریاستی وزیر مستان کا بائیکاٹ بہار میں این ڈی اے کا اعلان

ریاستی وزیر مستان کا بائیکاٹ بہار میں این ڈی اے کا اعلان

پٹنہ۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن این ڈی اے نے آج بہار کے وزیر عبدالجلیل مستان کا اسمبلی میں بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ ایک روز قبل اسی طرح کا اقدام قانون ساز کونسل میں ہوا، جو وزیر اعظم کے خلاف ان کے ناشائستہ ریمارکس پر احتجاجی اقدام ہے۔ این ڈی اے کے ایم ایل ایز اسمبلی کو سیاہ پٹیاں لگائے پہنچے جو چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف احتجاج کی علامت ہے کہ انہوں نے وزیر آبکاری اور نشہ بندی مستان کو برطرف نہیں کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پریم کمار نے کہا کہ این ڈی اے کی جانب سے مستان کا بائیکاٹ اس شکل میں ہوگا کہ ایوان میں ان سے نہ سوالات پوچھے جائیں گے اور نہ ہی ان کے کوئی بیانات سنے جائیں گے۔ کانگریس ایم ایل اے مستان اس وقت ایوان میں موجود تھے جب پریم کمار نے یہ اعلان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT