Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو بال بال بچ گئے

ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو بال بال بچ گئے

حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ریاستی وزیر اور ایک رکن اسمبلی بال بال بچ گئے ۔ ایک تیز رفتار لاری نے وزیر کی گاڑی کو ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو اور رکن اسمبلی سدھیر ریڈی حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ تاہم فوری چوکسی اور ڈرائیور کے احتیاط سے جانی نقصال ٹل گیا ۔ تاہم اس حادثہ میں رکن اسمبلی سدھیر ریڈی معمولی زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی اس موقع پر ریاستی وزیر کی گاڑی میں سوار تھے ۔ دونوں قائدین ایک سرکاری پروگرام میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ میڑچل ضلع کے کیسرا میں نئی کلکٹریٹ عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد واپس ہو رہے تھے کہ کیسرا آوٹر رنگ روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ اطلاع کے فوری بعد ریاستی وزیر کو دوسری گاڑی میں روانہ کردیا گیا اور پولیس نے لاری کو تحویل میں لے لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT