Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا آج دورہ میدک

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا آج دورہ میدک

میدک۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ اور ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کا 5 نومبر کو میدک دورہ ہوگا۔ اس دوران ہریش راؤ کے ہاتھوں دفتر آر ڈی او کے احاطہ میں منعقد شدنی ایک تقریب میں میدک اکنا پیٹ ریلوے لائن کی تنصیف کے دوران اپنی اراضیات کھونے والے متاثرہ کسانوں اور دیگر زمینداروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ  چیکس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ قبل ازیں مسرز ہریش راؤ، پدما دیویندر ریڈی رامائم پیٹ پر رعیتو بازار کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے اور میدک کے مضافات میں حویلی گھن پور آر اینڈ بی سڑک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ علاوہ ازیں میدک کے قریب متائی کٹہ پر محبوب نہر کنال پرکام کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں ویلدرتی منڈل کے دیہات کو کتور کے دورہ پر  روانہ ہوں گے جہاں کچھ ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

بلدیہ کریم نگر میں بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا
کریم نگر۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن میں بدعنوانی، رشوت خوری اور ناقص کارکردگی کے خلاف تلگودیشم کے مقامی صدر کے آگیا کی زیر قیادت ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تلگودیشم کے آگیا نے ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 16ماہ کا عرصہ گذر چکا تاہم کارپوریشن کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، اس دوران دو کمشنران تبدیل ہوئے، اسٹاف اور عہدیداروں میں احساس ذمہ داری اور فرض شناسی کا جذبہ نہیں ہے جبکہ کارپوریشن میں صرف شفافیت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ٹی رمیش ایس راجیم، جی رمیش، آر سرینواس، ناگا راؤ و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT