Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا دورہ عادل آباد

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا دورہ عادل آباد

مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے

عادل آباد۔/9ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکٹنگ مسٹر ٹی ہریش راؤ دو روزہ ضلع عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے چھ اسمبلی حلقہ جات کے مختلف منڈلوں میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا افتتاح کرنے کے علاوہ بوتھ مارکٹ کمیٹی یارڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 9ستمبر کی شب دس بجے ریاستی وزیر نرمل مستقر پہنچ کر قیام کے بعد دوسرے دن نرمل میں جدید تعمیر کردہ پالی ٹیکنک کالج ، آر ڈبلیو ایس عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ نرمل مستقر میں مارکٹ کے تحت تعمیر کئے جانے والے گودام کا سنگ بنیاد کے بعد اسمبلی حلقہ بوتھ کے کرتواڑہ موضع میں پراجکٹ کی تعمیر کا افتتاح کے بعد بوتھ مستقر کے مارکٹ کمیٹی احاطہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں نرڈگنڈہ منڈل کے کوبیٹی موضع میں پراجکٹ تعمیر کی خاطر اراضی کا مشاہدہ کریں گے۔ بازار ہتنور منڈل کے بالن پور پر آبی پراجکٹ تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایچوڑہ منڈل کے گیرجام موضع میں کاکتیہ مشن کے تحت تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے اور بعد ازاں ایچوڑہ مارکٹ یارڈ میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔ اسمبلی حلقہ عادل آباد کے جیند منڈل میں پین گنگا ندی  سے زراعت کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے۔ 10ستمبر کو شام پانچ بجے مستقر عادل آباد میں عوام سے درخواستیں حاصل کرنے کے علاوہ ضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب کریں گے۔ مستقر عادل آباد میں شب بسری کے بعد جمعہ کے دن اندرویلی منڈل روانہ ہوں گے جہاں مختلف تعمیرتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حلقہ اسمبلی آصف آباد کے کیرا ندی میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد کمرم بھیم پراجکٹ احاطہ میں ترتیب دیئے گئے ظہرانہ میں حصہ لیں گے۔ تانڈور کے بعد بیلم پلی مارکٹ کمیٹی عمارت اور یارڈ کا رسمی طور پر افتتاح و دیگر ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں جلقہ اسمبلی منچریال مستقر پر آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں عہدیداروں کے اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی روز شام منچریال سے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT