Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزیر کے ٹی آر نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا

ریاستی وزیر کے ٹی آر نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا

گاندھی جی کے نظریات پر عمل کرکے دیہی ترقیات پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا ۔ انہوں نے گاندھی جی کے نظریات پر عمل کرکے تلنگانہ میں دیہی ترقیات پر خصوصی توجہ دینے کا دعویٰ کیا ۔ وزیر موصوف نے سابرمتی ریور ڈیولپمنٹ فرنٹ کا جائزہ لیا اور ٹیکسٹائیل انڈیا 2017 اسٹیٹ سیشن میں پریزنٹیشن کیا ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے تلنگانہ کی ٹیکسٹائیل پالیسی کو ملک کیلئے مثالی قرار دیا ۔ گجرات میں ٹیکسٹائیل انڈیا 2017 اجلاس میں شرکت کیلئے پہونچے کے ٹی آر نے دوسرے دن بھی مصروف ترین گذارا ۔ انہوں نے گاندھی جی کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا ۔ ٹرسٹیوں نے مختلف امور سے کے ٹی آر کو واقف کرایا ۔ کے ٹی آر نے گاندھی جی کے گھر ، اسکول اور آشرم کا دورہ کیا ۔ کے ٹی آر کے ساتھ گجرات گئے وفد نے سابرمتی ریور ڈیولپمنٹ فرنٹ کا دورہ کرکے جائزہ لیا ۔ وفد میں مئیر حیدرآباد بی رام موہن سکریٹری بلدی نظم و نسق نوین متل جی ایچ ایم سی ۔ ایچ ایم ڈی اے کمشنرس ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے ایم ڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ تلنگانہ حکومت کے نمائندوں نے سابرمتی ندی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ ریور فرنٹ عہدیداروں نے ترقیات پر مشتمل رپورٹ کے ٹی آر کے حوالے کی ۔ ٹیکسٹائیل انڈیا 2017 اسٹیٹ سیشن میں کے ٹی آر نے پریزنٹیشن پیش کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی موجود تھیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ورنگل میں میگا ٹیکسٹائیل پارک قائم کیا جارہا ہے ۔ ایک طرف ٹیکسٹائیل شعبہ کو ترقی دے کر دوسری طرف بافندوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ٹیکسٹائیل شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے ملک میں سب سے زیادہ تلنگانہ میں بہترین موقع ہے ۔ حکومت بڑے پیمانے پر سہولتیں اور رعایتیں دے رہی ہے ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے تلنگانہ کی ٹیکسٹائیل پالیسی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سرمایہ کار متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ تلنگانہ تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ گذشتہ دو دن کے دوران ملک اور بیرون ممالک کے چیف اگزیکٹیو آفیسر کو تلنگانہ کے بارے میں کے ٹی آر نے کافی معلومات فراہم کی ہیں اور آج انہوں نے عمدہ پریزنٹیشن پیش کیا ہے ۔ ٹی ایس آئی پاس ، دستیاب وسائل اور منظوریوں کے بارے میں کے ٹی آر نے تفصیلی معلومات فراہم کئے ۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کا مرکزی وزیر نے مختلف کمپنیوں کو مشورہ بھی دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT