Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ ہڈکو کا ایوارڈ حاصل کریں گے

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ ہڈکو کا ایوارڈ حاصل کریں گے

حیدرآباد 23 اپریل ( آئی این این ) ہاوزنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ہڈکو ) کی جانب سے حیدرآباد میٹر وپولیٹن واٹر سپلائی و سیوریج بورڈ کو شہری انفرا اسٹرکچر کے شعبہ میں نمایاںخدمات پر ایوارڈ پیش کیا جائیگا ۔ ہڈکو کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم روی کانت نے وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے تارک رام اراؤ کو یہ ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے مدعو کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ حکومت ہند کے اس ادارہ کی جانب سے اپنے 46 ویںسالانہ تقاریب کے موقع پر نئی دہلی میں پیش کیا جائیگا ۔ کے ٹی آر نے اس ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت اس شعبہ میںمزید عصری ٹکنالوجی کا استعمال کریگی اورترقی کو یقینی بنائیگی ۔ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بھی ریاستی حکومت ہر ممکن توجہ کے ساتھ کام کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT