Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر ہریش راؤ کا آج دورہ عادل آباد

ریاستی وزیر ہریش راؤ کا آج دورہ عادل آباد

عادل آباد 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی و مارکٹنگ 23 اکٹوبر کو مستقر عادل آباد کا دورہ کریں گے۔ مستقر کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں محکمہ مارکٹنگ و آبپاشی کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قبل از موصوف تلاوڈگو منڈل کے رویاڑی موضع میں محرم کے تعزیہ جلوس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ عادل آباد کے رویاڑی میں منعقد ہونے والا محرم کا جلوس کافی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہمراہ دیگر ریاستی وزراء مسرز اندرا کرن ریڈی، جوگو رامنا اور ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن بھی محرم جلوس میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT