Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی پراجکٹس پر کانگریس کے مگرمچھ کے آنسو : جوگورمنا

ریاستی پراجکٹس پر کانگریس کے مگرمچھ کے آنسو : جوگورمنا

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر جنگلات جوگو رامنا کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے دور اقتدار میں آبپاشی ، زرعی شعبہ کو نظر انداز کیا اور اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔ کانگریس کے احتجاجی پروگرام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے کنالوں کی کھدائی کے لیے آٹھ ہزار کروڑ کے اسکام میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے ریاست میں ترقیاتی پروگراموں ، پراجکٹس اور بہبودی اسکیمات کے تئیں حکومت پر رشوت خوری کے کانگریس قائدین کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ ریاستی وزیر جنگلات نے کہا کانگریس قائدین نے رشوت خوری کے تعلق سے کچھ کہنے کا اخلاقی حق دیا ہے کیوں کہ کانگریس رشوت خوری کے حقوق اپنے نام کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت ریاست میں جاری پراجکٹس کی تیز رفتار سے تکمیل کے لیے مناسب فنڈس جاری کیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں ایک کروڑ اراضی کو آبپاشی سہولتوں سے لیس کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پین گنگا اور گوداوری کے ذریعہ ضلع عادل آباد کو آبپاشی سہولتیں پہنچائی جائیں گے ۔ ریاستی وزیر نے سابق کانگریس ایم پی مدھو یشکی گوڑ کو چیلنج کیا کہ وہ ریاستی حکومت کے خلاف عائد کردہ رشوت خوری کے الزامات کے ثبوت پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پراجکٹس کے کام میں کانگریس رکاوٹ پیدا کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT