Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست بھر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کا امکان

ریاست بھر میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 9 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ سے جنوبی ٹاملناڈو کی سمت جو موسمی حالات بن رہے تھے اس کے اثر کے نتیجہ میں یہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف میں بارش ہوسکتی ہے یا تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ یہ حالات دو پہر کے بعد یا شام کے اوقات میں ہوگی ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 40 ڈگری اور اقل ترین 27 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT