Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست بہار میں کانگریس کے لیے فلم اسٹار راج ببر کی انتخابی مہم

ریاست بہار میں کانگریس کے لیے فلم اسٹار راج ببر کی انتخابی مہم

تلنگانہ سے فخر الدین کی کانگریس اقلیتی کارکنوں کے ساتھ شرکت ، بی جے پی کو شکست دینے کا عزم
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے فلم اسٹارس راج ببر اور نغمہ کے ساتھ پٹنہ بہار کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ کانگریس پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کا ایک وفد مسٹر محمد خواجہ فخر الدین کی قیادت میں بہار پہونچا وفد میں سید فاروق پاشاہ قادری ، محمد معراج خاں اور مسٹر محمد اعجاز خاں بھی شامل ہیں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ بہار میں کانگریس آر جے ڈی اور نتیش کمار یادو کا اتحاد بہت زیادہ طاقتور اور مستحکم ہے ۔ عوام اس اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں جس سے بی جے پی کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے ۔ اپنی امکانی شکست کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابی میدان میں اتار دیا ہے ۔ باوجود بی جے پی اپنے توازن کو برقرار رکھنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے فلم اسٹار و اے آئی سی سی کے ترجمان راج ببر اور فلم اداکارہ و آل انڈیا کانگریس مہیلا کمیٹی کی جنرل سکریٹری نغمہ نے شہر پٹنہ کے کئی اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی امیدواروں کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 کے عام انتخابات سے قبل ملک کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ہے ۔ نریندر مودی نے بہار کے لیے 11.25 لاکھ کروڑ روپئے کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے ۔ مگر کب اور کتنے مرحلوں میں پیاکیج دیا جائے گا اس کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے بہار کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے وعدوں پر ہرگز عمل نہ کریں کیوں کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے صدر مقام امراوتی کے سنگ بنیاد تقریب میں صرف مٹی اور پانی دیتے ہوئے آندھرا پردیش کے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ لہذا وہ بہار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہ کریں بلکہ کانگریس و اس کی حلیف جماعتوں کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT