Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید50 عازمین کا انتخاب

ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید50 عازمین کا انتخاب

حج مصارف کی رقم اور پاسپورٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جولائی
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہیکہ حج 2017ء کے دوران ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید 50 حج درخواست گذاروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ کے ان عازمین کو مکمل حج مصارف کی رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ گرین زمرہ میں جملہ رقم 2,35,150 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کیلئے 2,01,800 روپئے ہوگی۔ عازمین نے حج درخواست فارم میں جو زمرہ تحریر کیا تھا وہ اسی کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر “Fee Type25” 32175020010 میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائن www.hajcommitte.gov.in میں جمع کروائیں جو عازمین اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہشمند ہوں ان کو مقررہ رقم سے فی کس 8,000 روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایا کہ شیعہ عازمین حج کو جن کیلئے جحفہ میقات ہوگی مزید 100 سعودی ریال یعنی 1,739 روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہیکہ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین اپنا اوریجنل پاسپورٹ اور ایک عدد کلر فوٹو بھی 10 جولائی سے قبل دفتر حج کمیٹی میں جمع کروائیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ اس سے قبل ویٹنگ لسٹ کے تحت 259 حج درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میںآیا تھا اس طرح تاحال جملہ 309 ویٹنگ لسٹ کے درخواست گزار حج کیلئے منتخب ہوچکے ہیں۔ یہ نشستیں بعض عازمین کے سفر حج کو منسوخ کردینے اور بعض ریاستوں میں کوٹہ سے کم درخواستیں وصول ہونے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT