Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ میں وال مارٹس کے اسٹورس میں وسعت

ریاست تلنگانہ میں وال مارٹس کے اسٹورس میں وسعت

حیدرآباد ، کریم نگر ، ورنگل اور نظام آباد میں 700 کروڑ کی سرمایہ کاری
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( ایجنسیز ) : عالمی سطح کا ریٹیل تجارتی ادارہ وال مارٹ نے تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اپنی تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سرمایہ کاری کی لاگت تقریبا 700 کروڑ روپئے مختص کیا ہے یو ایس کا سب سے بڑا تجارتی ادارہ جو کہ فی الحال حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر میں ’ بیسٹ پرائز ‘ کے نام سے واحد ہول سیل اسٹور چلا رہا ہے نے نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں اپنی تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ والمارٹ کے منصوبہ کے مطابق جملہ سات اسٹورس میں سے حیدرآباد شہر میں چار اسٹورس کو قائم کرے گا جب کہ مابقی 3 اسٹورس کو مختلف علاقوں بشمول کریم نگر کے علاوہ تلنگانہ کے ٹوٹائر شہروں میں قائم کرے گا ۔ اس طرح تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں وال مارٹ جملہ سات اسٹورس کو قائم کرے گا ۔ مسٹر ای وی نرسمہا ریڈی وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن ( ٹی ایس آئی آئی سی ) نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد کے علاوہ ورنگل ، کریم نگر اور نظام آباد میں بھی وال مارٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس ضمن میں یو ایس کمپنی مناسب اراضی کے لیے سرکاری اور خانگی سطح پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے ۔ حیدرآباد میں قائم شدنی چار وال مارٹس کے لیے دو مقامات کی اراضیات سرکاری جب کہ مابقی دو مقامات کی اراضیات خانگی سطح سے حاصل کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT