Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ میں کسانوں کے مسائل نظر انداز ، تلگو دیشم قائدین کا الزام

ریاست تلنگانہ میں کسانوں کے مسائل نظر انداز ، تلگو دیشم قائدین کا الزام

حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے تلگو دیشم قائدین ای دیاکر راؤ ، ریونت ریڈی اور پدی ریڈی نے آج حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کے مسائل اور ان کی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی توہین کررہی ہے ۔ جس کی وجہ کسان خود کشی کررہے ہیں ۔ یہاں سکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کو پوری طرح نظر انداز کردیا ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی کے ان قائدین نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کو خود کشی واقعات کی ریاست بنایا دیا ہے بجائے سنہری تلنگانہ کے ۔ تلگو دیشم کے قائدین نے چیف سکریٹری راجیوشرما سے ملاقات کی اور ان سے اپیل کی کہ خود کشی واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور اس مسئلہ کو مرکز سے رجوع کریں تاکہ خشک سالی کی صورتحال سے دوچار ریاست کو مرکز کی فوری مالی امداد حاصل ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT