Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ پرامیسنگ اسٹیٹ آف دی ایئر منتخب

ریاست تلنگانہ پرامیسنگ اسٹیٹ آف دی ایئر منتخب

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (آئی این این) انڈین بزنس لیڈر ایوارڈس کے جیوری نے تلنگانہ کو متفقہ طور پر پرامیسنگ اسٹیٹ آف دی ایئر منتخب کیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو اطلاع دیتے ہوئے سی این بی سی ٹی وی 18 مینیجنگ ایڈیٹر شہرین بھان نے بتایا کہ یہ ایوارڈ اب گیارہویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔ آئی بی ایل اے نے صنعتوں کاروں اور تاجرین کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اس ایوارڈ کا آغاز کیا تھا۔ ریاست تلنگانہ ہر اعتبار سے ترقی کررہی ہے ، اسی لئے جیوری نے اس سال کا ایوارڈ تلنگانہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT