Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ کے ایس ایس سی نتائج کا اعلان موخر

ریاست تلنگانہ کے ایس ایس سی نتائج کا اعلان موخر

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کی 5مئی کو اجرائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جیسا کہ 5مئی کو ان نتائج کے اعلان کی پیش قیاسیاں کی جارہی تھیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ نتائج کو قطعیت دینے کا کچھ کام ابھی باقی ہے۔ اس طرح نتائج کو قطعیت دیئے جانے کے ساتھ ہی امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک دن بعد بھی نتائج جاری کئے جاسکتے ہیں، اگر جاری نہ کئے جانے کی صورت میں نتائج کی اجرائی کیلئے مزید وقت درکار ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آندھراپردیش کے ایس ایس سی نتائج کا /5 مئی کو اعلان کئے جانے کی توقع ہے ۔ قبل ازیں تلنگانہ و آندھراپردیش کے ایس ایس سی نتائج کو ایک ہی دن جاری کیا جانے والا تھا ۔
تلنگانہ ایمسٹ کا گرانڈٹسٹ اور
امتحانی پرچہ
حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ 15مئی کو ہے اس کے انجینئرنگ اور میڈیکل کے امیدواروں کیلئے گرانڈ ٹسٹ اتوار 8مئی کو صبح 8:30 بجے تا 11بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ’سیاست‘ عابڈس پر گرانڈ ٹسٹ رکھا گیا ہے اور مختلف تنظیموں کے ماڈل ٹسٹ پیپرس بھی دیئے جائیںگے۔ امیدوار اپنی تیاری جاری رکھیں۔ ٹسٹ میٹریل کیلئے سوالی پرچے بھی دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT