Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست تلنگانہ کے حجاج کرام کو مبارکباد

ریاست تلنگانہ کے حجاج کرام کو مبارکباد

آرمور 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس مائناریٹی منڈل صدر آرمور نے اپنے صحافتی بیان میں حج کی سعادت سے سرفراز ہونے والے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی جانب سے مسلمانوں کی مختلف مسائل پر رہنمائی کرتے ہوئے روزنامہ سیاست کو ایک تحریک کی شکل اور خاص کر اس بزرگ ہستی نے مسلم تحفظات کے لئے عوامی شعور کو بیدار کرنا اور اس میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا ایک قابل تحسین اقدام سے تعبیر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اگر انتخابی منشور کے مطابق مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دیئے جائیں تو مسلمان روزگار سے منسلک ہوں گے اور ان کی معاشی پسماندگی کچھ حد تک دور ہوگی۔ اس طرح مائناریٹی منڈل صدر محمد اکبر علی نے مدیر سیاست جناب زاہد علی خاں کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے حج کے فرائض انجام دے کر واپس ہونے والے حجاج کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT