Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ، این نرسمہاریڈی کا خطاب

ریاست تلنگانہ گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ، این نرسمہاریڈی کا خطاب

شمس آباد میں مزاحیہ مشاعرہ اور ادبی اجلاس میں محمد علی شبیر کی شرکت
شمس آباد۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں جناب افتخار احمد شریف کی قیامگاہ میں مزاحیہ مشاعرہ و ادبی اجلاس بعنوان قومی یکجہتی جناب افتخار احمد شریف کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سامعین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ٹی آر ایس، کانگریس، تلگودیشم اور بی جے پی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ معزز اصحاب موجود تھے۔ ہندو مسلم افراد کی موجودگی سے مشاعرہ گاہ گنگاجمنی تہذیب کا منظر پیش کررہا تھا۔ وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ جناب محمد علی شبیر رکن قانون ساز کونسل، یادو ریڈی، اندرسین ریڈی ارکان قانون ساز جناب سید شاہ نورالحق قادری سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی نے افتخاراحمد شریف کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی، شال پوشی و مومنٹو پیش کیا اور کہا کہ افتخاراحمد شریف کی شخصیت بین الاقوامی ہیں۔ اپنی مخاطبت میں وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمارا تلنگانہ گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ آج کے مشاعرہ میں اس کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ہر زبان کی ترقی اور ہر مذہب کے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ محمد علی شبیر رکن قانون ساز کونسل نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مزاحیہ مشاعرہ اور ادبی اجلاس میں گنگاجمنی تہذیب جھلکتی ہوئی نظر آئی اور زبان کی ترقی اور اس کی حفاظت کیلئے اس طرح کے اجلاس کو منعقد کرنے کی ضرورت ہے اور ہر شخص کو اپنی مادری زبان کی اہمیت کو برقرار رکھنے کیلئے مادری زبان پر عبور حاصل کرنا ہوگا تب ہی ہم ہماری مادری زبان کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ مسرس سلطان سبحانی، ڈاکٹر م ق سلیم، جاوید کمال نے ادبی مضامین سناکر داد حاصل کی۔ مزاحیہ شعراء میں وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امر بمبو، بے دھڑک مدراسی، شہانہ ترنم، ثریا مہر، لطیف الدین لطیف، یوسف الدین یوسف نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ شبیر خان، منور علی مختصر، شہاب الدین پایہ، صمدانی، خیرالدین بیگ جانی نے دلچسپ مزاحیہ خاکہ پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ کنوینر مشاعرہ جناب محمد یوسف علی خان نے استقبالیہ میں کہا کہ شمس آباد میں تقریباً 60 سال قبل جناب قمر طیب جی نے مشاعرہ منعقد کروایا تھا جس میں نامی گرامی شعراء نے شرکت کی تھی۔ مزاحیہ مشاعرہ و ادبی اجلاس میں میر محتشم علی خان، عثمان سعدی، ڈاکٹر پریم راج، شمس آباد سرپنچ راچامالا سدیشور کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT