Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست ’’دہشت گرد تلنگانہ‘‘ بن جائے گی: جاناریڈی

ریاست ’’دہشت گرد تلنگانہ‘‘ بن جائے گی: جاناریڈی

کھمم۔ 12 مئی (این ایس ایس) سی ایل پی لیڈر مسٹر کے جانا ریڈی نے کہا کہ اگر کے سی آر مزید 20 سال جدوجہد کرتے تو بھی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا خواب پورا نہ ہوتا ، یہ صرف صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دلچسپی سے ممکن ہوسکا۔ پالیر ضمنی انتخاب میں حصہ لیتے ہوئے جانا ریڈی نے کہا کہ اگر کے سی آر اسی طرح کا رویہ برقرار رکھیں تو ریاست ’’سنہرا تلنگانہ‘‘ تو نہیں بلکہ ’’دہشت گرد تلنگانہ‘‘ میں تبدیل ہوجائے گی۔

 

وجئے ملیا سے قانونی طور پر
نمٹا جائے: سی آئی آئی
حیدرآباد۔ 12 مئی (پی ٹی آئی) صنعتی ادارہ سی آئی آئی کے صدر نوشاد فوربس نے کہا کہ قرض نادہندگان کے بارے میں ان کی پرتعیش طرز زندگی یا پھر ان کے اخلاقی نکتہ نظر کی بناء پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے وجئے ملیا کی بینکوں کو 9,000 کروڑ روپئے قرض کی عدم ادائیگی اور ملک سے فراری کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بینکس اپنے بقایاجات کی حصولیابی کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ، سی آئی آئی اس کی بھرپور تائید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ، اخلاقی اور تجارتی نکتہ نظر ہوتے ہیں ، وجئے ملیا کا معاملہ صرف قانونی نکتہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT