Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میںسوائین فلو سے ایک اور موت ‘ جملہ تعداد 6 ہوگئی

ریاست میںسوائین فلو سے ایک اور موت ‘ جملہ تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد 10 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میںسوائین فلو اور دیگر پیچیدگیوں سے ایک اور موت واقع ہوگئی اس طرح ریاست میں گذشتہ سال اگسٹ سے اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اب تک سوائین فلو سے چھ اموات ہوئی ہیں اور 116 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سوائین فلو بلیٹن کے بموجب 2,717 نمونوں کو معائنہ کیلئے 5 جنوری تک روانہ کیا گیا جن میں 107 نمونے مثبت پائے گئے اور اس تاریخ تک اموات کی تعداد پانچ تھی ۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے بلیٹن کے بموجب ریاست میںٹسٹنگ کٹس اور ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔ بلیٹن میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT