Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں عالمی بینک کے امدادی پراجیکٹس پر جائزہ اجلاس

ریاست میں عالمی بینک کے امدادی پراجیکٹس پر جائزہ اجلاس

حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں عالمی بینک کی امداد سے روبہ عمل لائے جانے والے پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کیلئے اقدامات کا مختلف محکمہ جات بالخصوص ذمہ دار عہدیداران کو ہدایات دی گئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا اور چیف سکریٹری نے عالمی بینک کی و مدد سے روبہ عمل مختلف پراجکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا  اور کہا کہ ان کے سلسلہ میں جاری کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں بینک کے نمائندے ، متعلقہ عہدیداران شریک تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آبپاشی، دیہی ترقیات ، بلدی محکمہ کے ساتھ بلدی علاقوں و دیہی علاقوں میں پانی کی سربراہی کی صورتحال پر اجلاس میں غور و خوص کیا گیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ عمارات و شوارع میں روبہ عمل مختلف پراجکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT