Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں غرقابی کے واقعات میں اضافہ والدین کو چوکسی کا مشورہ

ریاست میں غرقابی کے واقعات میں اضافہ والدین کو چوکسی کا مشورہ

حیدرآباد۔/10مئی، ( این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ میں نوجوانوں کی غرقابی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف حادثات کے دوران  گزشتہ تین ہفتوں میں 53 افراد غرقاب ہوچکے ہیں۔مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد طلباء و نوجوانوں کی ہے۔ موسم گرما کے باعث نوجوان تالابوں اور باؤلیوں میں تیراکی کیلئے پہنچتے ہیں۔ والدین اور سرپرستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پیراکی سے ناواقف اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غرقابی سے بچائیں۔ غرقابی کے تازہ واقعہ میں 13 سالہ لڑکی دریائے گوداوری میں غرقاب ہوگئی۔ اس سے ایک دن قبل ہی یدادری بھاوناگری ضلع میں غرقابی کے 4 واقعات ہوئے ہیں۔ شہر کے ملکاجگری علاقہ میں بھی پانچ سالہ لڑکا پانی سمپ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT