Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مستحکم بنانے اقدامات : نرسمہا ریڈی

ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مستحکم بنانے اقدامات : نرسمہا ریڈی

حیدرآباد۔10اپریل( سیاست نیوز) اسمبلی حلقہ مشیرآباد کے بھولکپور میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کا استحکام ریاست میں فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے فروغ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ مسٹر نرسمہا ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے تین سالوں میںجب سے ٹی آر ایس حکومت اقتدار میںائی ہے ریاست تلنگانہ کو فرقہ وارانہ تشدد سے پاک بنانے کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ٹی آ رایس سینئر لیڈر جناب محمد شریف الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ‘ نائب وزیراعلی محمد محمودعلی اور مسٹر کے ٹی راما رائو کی قیادت میںریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے رمضان کے موقع پر ضلعی سطح پر مسلمانو ںکے لئے افطار کا اہتمام اور غرباء او رمساکین کے لئے طعام او رکپڑوں کے انتظام کے لئے تعلیمی میدان میںمسلمانوں کو آگے بڑھانے کے لئے اقامتی اسکولس کا قیام ‘ اورسیز مالی امدادکے بشمول دیگر سہولتوں کی فراہمی پر چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو اور نائب وزیراعلی محمد محمودعلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ متعلقہ کارپوریٹر سرینواس ریڈی‘ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری اعظم علی خرم او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT