Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے حکومت کا تہیہ

ریاست میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے حکومت کا تہیہ

وزیر سنیما ٹو گرافی سرینواس یادو کے زیر صدارت کابینی سب کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے اور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ کے خطوط پر ایک قومی سطح کا فلم اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا تہیہ کیا ہے اور ٹاونس میں ففتھ شو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چھوٹی فلموں کی مدد کرنے پر توجہ دے گی ۔ وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو کے زیر صدارت کابینہ کی ایک سب کمیٹی نے سکریٹریٹ میں فلم انڈسٹری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سب کمیٹی میں اس کے ارکان ، فلمی شخصیتیں ، انفارمیشن کمشنر ، اور نوین متل شامل ہیں ۔ سرینواس یادو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ حکومت ، چتراپوری ، حیدرآباد میں امکنہ کی سہولت فراہم کرنے کے فلم انڈسٹری کے دس ہزار ورکرس کے مطالبہ کا جائزہ لے گی جہاں اب تک 67 ایکرس پر 2300 مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد فلم انڈسٹری کے ورکرس کو امکنہ سہولت اور دیگر سہولتیں فراہم کرتے ہوئے مدد کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹاونس میں چھوٹے تھیٹرس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT