Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں قومی شاہراہوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ریاست میں قومی شاہراہوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے آج نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا

(NHAI) سے کہا کہ ریاست میں قومی شاہراہوں کو فروغ دینے کے کام میں سرعت پیدا کی جائے اور سڑک سلامتی پر توجہ دی جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ خصوصی مالی مدد فراہم کی جائے۔ این ایچ اے آئی کے چیرمین راگھوا چندرا نے آج یہاں چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ریاست میں مختلف ہائی ویز پر سڑک سلامتی، حادثات کا باعث بننے والے بلیک۔ اسپاٹس اور حادثات کے خطرہ کے دیگر مقامات سے متعلق تجاویز روانہ کریں۔ راگھوا چندرا نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے سڑک سلامتی کو اہم ترجیح دی جاتی ہے تاکہ حادثات کا تدارک ہو جو بعض صورتوں میں ہلاکت خیز ثابت ہورہے ہیں اور 10 فیصد فنڈس کنٹراکٹر کی جانب سے کئے جانے والے متعلقہ پراجکٹس کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ جب راجیو شرما نے قومی شاہراہوں پر شجرکاری کیلئے فنڈس طلب کئے تو راگھوا چندرا نے ایک کیلو میٹر اسٹریچ پر 800 پودوں کی شجرکاری کیلئے فی پودا 1500 روپئے دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روڈسیفٹی کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ حال میں دہلی میں منعقدہ اجلاس میں اس پر توجہ دی گئی اور جنگی خطوط پر کاموں کو مکمل کرنے کیلئے آر اوز کو اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ راجیو شرما نے کہا کہ ریاستی حکومت یادگیری گٹہ اور ورنگل ہائی وے کو فور لین ہائی وے کے طور پر فروغ دینے کیلئے تمام فارسٹ پرمیشنس دینے کیلئے تیار ہے اور مندرجہ ذیل سڑکوں کیلئے نظرثانی تجاویز جلد ہی داخل کئے جائیں گے۔ یہ سڑکیں ہیں سنگاریڈی۔ ناندیڑ۔ اکولہ (NH-161)، جگتیال۔ کریم نگر ۔ ورنگل (NH-63)، کوڈاڈا ۔ کھمم (NH-365-A) ۔

TOPPOPULARRECENT