Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں مجرمین کیلئے جگہ نہیں کے کویتا ، ایم پی کا بیان

ریاست میں مجرمین کیلئے جگہ نہیں کے کویتا ، ایم پی کا بیان

حیدرآباد ۔ /12 اگست (این ایس ایس) گینگسٹر نعیم کی انکاؤنٹر موت پر سیاست کرنے کا اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے نظام آباد ایم پی ، کے کویتا نے آج اپوزیشن سے کہا کہ وہ حکومت پر کیچڑ اچھالنے سے باز رہیں ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مجرمین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست میں غیر سماجی عناصر اور مجرمین کا کھیل رک جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں وزراء اور کوئی دوسروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT