Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ریاست میں مختلف میڈیکل شاپس پر دھاوے

ریاست میں مختلف میڈیکل شاپس پر دھاوے

دواخانوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کی فروخت پر کارروائی
حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈرگس کنٹرول اتھاریٹی نے ریاست کے مختلف میڈیکل شاپس کے خلاف  اچانک کارروائی کرتے ہوئے 24 لاکھ مالیتی ادویات ضبط کرلئے۔ سرکاری ہاسپٹل اور ہیلت سنٹرس کو فراہم کئے جانے والے ادویات کو غیرقانونی طور پر کئی میڈیکل شاپس پر فروخت کئے جانے کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی ۔ ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول ڈاکٹر اکون سبھروال نے بتایا کہ سرکاری دواخانوں اور ڈاکٹرس کو بطور نمونے فراہم کئے جانے والے ادویات کو غیرقانونی طور پر فروخت کیا جارہا تھا اور محکمہ نے حیدرآباد ، کریم نگر اور ضلع نلگنڈہ میں کئی دھاوے کئے جس کے تحت 8 مقدمات درج کرتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی ادویات ضبط کرلی گیئں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں تین مقدمات ، کریم نگر میں دو ، نلگنڈہ میں تین ، مقدمات درج کئے گئے ہیں جو ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی ادویات کی فروختگی میں ملوث تھے ۔

TOPPOPULARRECENT