Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست میں مزید دو کسانوں کی خود کشی

ریاست میں مزید دو کسانوں کی خود کشی

بنگلورو۔29؍اکتوبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں فصلوں کی ناکامی اور قرضہ ادا نہ ہونے سے پریشان مزید دو کسانوں نے خود کشی کرلی۔ ٹمکور ضلع کے گبی تعلقہ میں ایک کسان نے فصل کی ناکامی اور قرضہ ادا نہ ہونے پر مایوس ہوکر زہر خورانی سے خود کشی کرلی۔ اس کی شناخت 51سالہ کیمپا رنگیا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ اس نے اپنی دو ایکڑ زمین پر فصل بونے کیلئے بورویل کھدوایا جو ناکام ہوگیا۔ اس کیلئے اس نے مقامی لوگوںسے چار لاکھ اور کے جی بی بینک سے 1.5لاکھ روپیوں کا قرضہ لیاتھا۔قرضہ کی وصولی کیلئے بینکوں اور دیگر حلقوں سے اسے ہراساں کیا جارہاتھا، جس سے تنگ آکر کل اس نے زہر کھالیا۔خود کشی کا ایک اور واقعہ کوپل میں پیش آیا جہاں 30 سالہ روی نے فصل کی ناکامی کے سبب انتہائی قدم اٹھایا، بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنی دس ایکڑ زمین میںجوار اور سورج مکھی کی فصل بوئی تھی،جو ناکام ہوگئی۔ اس فصل کیلئے اس نے ایک لاکھ سے زیادہ کا قرضہ لے رکھاتھا،جو ادا نہیں کرپایا۔ فصل ناکام ہوجانے پر اس نے کل رات مایوس ہوکر پھانسی لے لی۔

TOPPOPULARRECENT