Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں وٹرنری اسسٹنٹس کی 733 جائیدادوں پر تقررات

ریاست میں وٹرنری اسسٹنٹس کی 733 جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد 25 مارچ ( آئی این این ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج کہا اعتراف کیا کہ ریاست میں وٹرنری اسسٹنٹس کی جملہ 778 جائیدادوں میں 733 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ تلگو دیشم کے رکن آر کرشنیا کی جانب سے اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 389 جائیدادوں پر راست تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مابقی جائیدادوں کیلئے فیڈر چینل سے تقررات کیلئے جائیں گے جس کیلئے تعلیمی اہلیت کا جائزہ لینے کا عمل چل رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT