Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں گوداموں کی تعمیر کیلئے حکومت تلنگانہ کی مرکز سے اپیل

ریاست میں گوداموں کی تعمیر کیلئے حکومت تلنگانہ کی مرکز سے اپیل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے آج مرکز پر زور دیا کہ ریاست میں 330 گوداموں کی تعمیر کے لیے مدد کی جائے تاکہ ریاست کی اسٹوریج سہولت میں اضافہ ہو ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے جو نئی دہلی میں ہیں ، مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کر کے ریاست تلنگانہ میں گوداموں کی سائینٹفک تعمیر شروع کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ’ ریاستی حکومت کسانوں کے لیے اسٹوریج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ وہ ان کی پیداوار کو اسٹور کرسکیں اور مارکٹ میں اسے اچھی قیمت پر فروخت کرسکیں ‘ ۔ مرکزی وزیر نے ہریش راؤ کو تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے ۔ اس موقع پر دہلی میں موجود تلنگانہ کے نمائندہ ایس وینوگوپال چاری اور ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT