Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش

ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش

تلگو ریاستوں کی مشہور کمپنیوں کیساتھ کرناٹک کے وزیر آر وی دیشپانڈے کی میٹنگس
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) کرناٹک کے وزیرصنعت و انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ آر وی دیشپانڈے نے عہدیداروں کے ہمراہ کل یہاں دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی مشہور 8 کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے۔ مشہور کمپنیاں جن کے ساتھ اجلاس منعقد کئے گئے وہ ہیں آسٹرا مائیکرو ویو پراڈکٹس لمیٹیڈ، پینار انڈسٹریز لمیٹیڈ، ایس ایم ایس فارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ، مشرا دھانتونگم لمیٹیڈ، مالکشمی گروپ، وجئے نگر شوگر پرائیویٹ لمیٹیڈ، Voith Turbo پرائیویٹ لمیٹیڈ اور آئی جے ایم (انڈیا) انفراسٹرکچر لمیٹیڈ۔ ڈیزائن، میٹل الائز، فارماسیوٹیکلس، کنسٹرکشن اور شوگر کی فیلڈ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میٹنگس کے دوران مذکورہ کمپنیوں کو ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کرناٹک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں، انفراسٹرکچر اور سپورٹ کے بارے میں واقف کروایا گیا۔ ان سے ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی خواہش کی گئی۔ مسٹر دیشپانڈے نے کمپنیوں کو تیقن دیا کہ ریاست کرناٹک میں پراجکٹس قائم کرنے کیلئے حکومت تمام مدد فراہم کرے گی۔ ان کمپنیوں نے بھی ریاست کرناٹک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں حکومت کرناٹک کے کامرس اینڈ انڈسٹریز ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈی وی پرساد، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر گاورو گپتا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT