Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کو آر بی آئی سے 2200 کروڑ روپئے حاصل

ریاست کو آر بی آئی سے 2200 کروڑ روپئے حاصل

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) ریاست کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے مزید 2200 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔ ان رقومات کو آج ہی تمام اضلاع کو روانہ کردیا گیا جس کیلئے ضرورت کے مطابق گاڑیاں ، سکیورٹی اسٹاف فراہم کرنے کیلئے آر بی آئی نے ریاستی حکومت سے خواہش کی تاکہ یہ رقومات مختلف بینکوں کی برانچیس اور اے ٹی ایمس کیلئے تقسیم کئے جاسکیں۔ ان رقومات کو بینکس تک پہونچانے کی وجہ سے رقومات کے حصول میں عوام کو راحت حاصل ہوسکے گی۔ نقد رقومات کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت جب کا تب متبادل اقدامات کررہی ہے۔ ریاست کیلئے آر بی آئی سے اب تک 8,000 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔ ان رقومات کو مختلف بینکس کو تقسیم کئے گئے جبکہ چیف منسٹر نے مزید10,000 کروڑ روپئے ریاست کیلئے فراہم کرنے کی آر بی آئی سے خواہش کی تاہم فی الفور ریاست کیلئے 2,200 کروڑ روپئے ہی حاصل ہوئے جس کی کل یعنی پیر سے تقسیم عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT