Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کی ترقیاتی پالیسیوں میں عوام کو شامل کرنے پر زور

ریاست کی ترقیاتی پالیسیوں میں عوام کو شامل کرنے پر زور

ملنا ساگر پراجکٹ کے لیے حکومت کے رویہ پر ایم کودنڈا رام کی تنقید
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پروفیسر ایم کودنڈا رام ، چیرمین تلنگانہ پولیٹکل جے اے سی نے آج کہا کہ ریاست کی ترقیاتی پالیسیوں میں عوام کو شامل کیا جانا چاہئے اور عوام کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ تلنگانہ جے اے سی کے ترجمان کے رگھو کی تلنگانہ برقی شعبہ میں دو سال میں ہوئی ترقی پر تحریر کردہ کتاب کی اجرائی کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر کودنڈا رام نے ملناساگر پراجکٹ کے انداز اور اراضیات حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پراجکٹس کے خلاف نہیں ہیں لیکن اراضیات حاصل کرنے کا انداز بے رحمانہ ہے اور کہا کہ اس کیلئے ایک سسٹم ہونا چاہئے ۔ تمام پراجکٹس کے مناسب پلانس ہونے چاہئے اور ہر مسئلہ کو عوام میں رکھا جائے تاکہ اس پر مباحث ہو ۔ یہ کہتے ہوئے کہا کہ ٹی جے اے سی عوام کی ترقی کیلئے جدوجہد کرے گی اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک بشمول جیل یا پولیس اسٹیشن جانے کیلئے تیار ہیں ۔ تاہم انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملناساگر کے خلاف یا عوام کے مسائل کیلئے ان کی ہڑتال سیاسی نوعیت کی نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی شخص کے خلاف میں ہے بلکہ عوام کے حقوق اور ترقی کیلئے ہے جو کہ ٹی جے اے سی کا ایجنڈہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT