Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے تین شہروں میں رنگ روڈ تعمیر کرنے رقمی منظوری

ریاست کے تین شہروں میں رنگ روڈ تعمیر کرنے رقمی منظوری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے تین شہروں میں رنگ روڈ تعمیر کرنے کے لیے رقمی منظوری دے چکی ہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تمام شہروں کو قومی اور ریاستی شاہروں سے مربوط کرنے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں ۔ حیدرآباد میں 330 کیلو میٹر ریجنل رنگ روڈ تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی نمائندگی پر مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اس کی منظوری دے دی ہے ۔ سنگاریڈی ، توپران ، ابراہیم پٹنم ، شنکر پلی کے علاقوں دوسرے مقامات پر بھی رنگ روڈ تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ موجودہ رنگ روڈ تا گجویل تک رنگ روڈ تعمیر کرنے 223.35 کروڑ ، موجودہ رنگ روڈ سے ٹاون کھمم تک رنگ روڈ تعمیر کرنے 209 کروڑ اور ساتھ ہی رنگ روڈ سے محبوب نگر تک رنگ روڈ تعمیر کرنے 96.70 کروڑ روپئے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ گجویل رنگ روڈ کیلئے تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کھمم رنگ روڈ کے لیے ڈی پی آر تیار کیا جارہا ہے ۔ محبوب نگر رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے ایجنسی کا انتخاب کرنے کے بعد تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ ورنگل اور جنگاؤں کے رنگ روڈس کی تعمیرات کے لیے ڈی پی آر تیار کیا جارہا ہے ۔ ورنگل میں رنگ روڈ کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے لیے وہ بہت جلد ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کے ساتھ اجلاس طلب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT