Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے عوام میرے ساتھ ہیں: نائیڈو

ریاست کے عوام میرے ساتھ ہیں: نائیڈو

اپوزیشن کی مہم کا کوئی اثر نہیں ہوگا : چیف منسٹر اے پی کا ادعا
حیدرآباد 5 جون ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ اعادہ کیا کہ ریاست کے عوام کو ان کی حکومت میں زبردست اعتماد ہے ۔ آج صبح ایک ٹیلی کانفرنس میںچیف منسٹر اے پی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ریاست میں اپوزیشن جماعت عوام کے ذہنوں کو زہر آلود کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ایسی کوششوں سے خود اپوزیشن جماعت دانشمند عوام کے ذہنوں میں اپنا مقام کھودے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم حکومت کی جانب سے ریاست میں جو ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے پروگرامس چلائے جا رہے ہیں ان کے تعلق سے عوام میں زبردست شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور اب یہ عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے کارناموں کی زبردست تشہیر کریں۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چیف منسٹر نے عوام سے کہا کہ وہ جنگی بنیادوں پر شجر کاری کا کام انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف شجر کاری پر ہی نہیں بلکہ درختوں کی نشو و نما پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو ماحولیات کے تحفظ اور حفاظت میں سب سے آگے رہنا ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سالگرہ ‘ شادی کی سالگرہ اور ایسے ہی دوسرے اہم موقعوں پر شجر کاری کے کام انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT