Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے عوام کے ساتھ انصاف کرنے چیف منسٹر پر سی پی ایم کا زور

ریاست کے عوام کے ساتھ انصاف کرنے چیف منسٹر پر سی پی ایم کا زور

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ سی پی آئی ایم نے ریاستی عوام بالخصوص کسانوں کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پر زور مطالبہ کیا بصورت دیگر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیام گاہ کے روبرو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔ سکریٹری سی پی آئی ایم کمیٹی مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ انہوں نے آج اینومامولا اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی کا دورہ کیا اور مارکٹ کمیٹی کے احاطہ میں ( مارکٹ یارڈ ) میں کسانوں ( کاشتکاروں ) کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور متعلقہ عہدیداروں سے بھی کاشتکاروں کو درپیش مختلف مسائل کے تعلق سے گفتگو کی ۔ انہوں نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ کاشتکاروں کے ساتھ زبردست ناانصافیاں کی جارہی ہیں اور جو اجناس وغیرہ خریدے جارہے ہیں اس میں بھی نا انصافیاں برتی جارہی ہیں ۔ مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ کاشتکاروں کی زرعی پیداواری اشیاء انتہائی کم قیمتوں میں خریدی کی جارہی ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو زبردست نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ سکریٹری تلنگانہ سی پی آئی ایم نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکٹس میں مرچ کا زبردست ڈیمانڈ پایا جارہا ہے اور ان حالات میں تلنگانہ کے صدور نشین زرعی مارکٹ کمیٹیوں و عہدیداران کے مابین زبردست سازباز پائے جانے کا الزام عائد کیا ۔ مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے حکومت تلنگانہ سے مارکفیڈ کے ذریعہ مرچ کی خریدی کروانے کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT