Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے 11ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے

ریاست کے 11ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے ریاست کے 11 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ ایس منوہر راؤ جو ڈی جی پی آفس میں تعیناتی کے منتظر تھے انھیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد اشفاق کو ڈی ایس پی انٹلی جنس ایم اے رحمن کو ڈی ایس پی عادل آباد اسپیشل برانچ، پی سیتارام کو اسپیشل برانچ حیدرآباد سٹی، آر سدرشن کو ڈی ایس پی تلنگانہ پولیس اکیڈیمی، بی راملو نائک کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن، ایم رام کمار کو تلنگانہ پولیس اکیڈیمی، دکشنا مورتی کو ڈی ایس پی انٹلی جنس، آر بھاسکر کو ڈی ایس پی اسپیشل پروٹیکشن فورس، پی سنجیو کمار کو ڈی ایس پی ڈی ٹی سی نظام آباد اور ایس ملا ریڈی کو ڈی ایس پی اوٹنور عادل آباد مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT