Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریاضی اولمپیاڈ کی ہندوستان آمد، طلبہ کو صلاحیتوں کے مظاہرہ کا موقع

ریاضی اولمپیاڈ کی ہندوستان آمد، طلبہ کو صلاحیتوں کے مظاہرہ کا موقع

حیدرآباد 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر مختلف زمروں کے اولمپیاڈس مقابلے انتہائی مقبولیت حاصل کررہے ہیں جس کے مختلف مقابلوں میں اسکول اور کالجوں کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور پُرکشش انعامات حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اور اب اس کی اگلی کڑی ساؤتھ ایسٹ ایشین میاتھمیٹکل اولمپیاڈ (سیمو) کی ہندوستان آمد ہورہی ہے۔ 6 اگسٹ کو سیمو کا انعقاد ہندوستان میں پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے جس میں چوتھی تا بارہویں جماعت کے طلبہ ریاضی کے مختلف زمرے کے مقابلوں میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔ ایشیائی ممالک جیسے تھائی لینڈ ، میانمار، ملائیشیا ، سنگاپور ، برونی ، ویتنام اور کمبوڈیا میں مقبولیت کے بعد اب یہ مقابلے ہندوستان میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ اِن مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 31 جولائی کو رجسٹریشن کے آغاز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ seamo.official.org ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT