Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / ریاض جانے والے طیارہ میں بم کی اطلاع ، مسافروں کا تخلیہ

ریاض جانے والے طیارہ میں بم کی اطلاع ، مسافروں کا تخلیہ

میڈریڈ ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپین سے ریاض جانے والے سعودی ایرلائینز کے طیارہ کے تمام مسافروں کو اُتار لیا گیا۔ نامعلوم ذرائع سے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ طیارے میں بم رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈریڈ ایرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ ایرپورٹ حکام نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس اور بچاؤ کاری خدمات کو متحرک کیا گیا ۔ طیارہ کو ایرپورٹ کے الگ مقام پر لے جایا گیا اور تلاشی لی گئی ۔ ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ طیارہ میں سوار تمام مسافروں کو محفوظ طور پر اُتار لیا گیا اور انہیں کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔ سعودی عرب میں حالیہ بم دھماکوں کے واقعات کے بعد چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ ریاض جانے والے طیارہ کے تعلق سے گمنام فون کال موصول ہونے کے بعد اس کی پرواز منسوخ کردی گئی ۔ حکام نے طیارہ کے علاوہ ایرپورٹ کی بھی تلاشی لی ۔

TOPPOPULARRECENT