Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / ریاض میں انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کا فیصلہ

ریاض میں انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کا فیصلہ

اعلان اسلامی۔ امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر کیا جائیگا
ریاض ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے گذشتہ روز دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی۔ امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔ ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکی۔ اسلامی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پوری شدت کے ساتھ توجہ دی جائے گی۔ یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف عالم اسلام اور مغرب کے درمیان ایک نئے اتحاد کی راہ ہموار کرے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ریاض میں امریکی۔ اسلامی سربراہ کانفرنس غیر مسبوق اور ہمہ جہت ہوگی جس کے نتیجے میں مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان تعلقات کے نئے ابواب کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT