Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ریاض میں طوفانی بارش، سڑکیں جھیل میں تبدیل ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

ریاض میں طوفانی بارش، سڑکیں جھیل میں تبدیل ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

ریاض۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے دارالحکومت ریاض اور اس کی نواحی گورنریوں رماح، ثادق، الدرعیہ، العیینہ، ضرما اور مزاحمیہ میں چہارشنبہ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کا سبب مذکورہ علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشیں ہیں۔منگل کو ریاض میں طوفانی بارش ہوئی۔ شہری دفاع کے ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے شہریوں اور مقیمین کے لیے بارشوں اور اچانک موسم بدلنے کے خطرات کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔ انتباہی بیانات میں گھروں کے اندر رہنے، پارکوں میں جانے کے دوران کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرنے اور شہری دفاع کی جانب سے جاری ہدایات کی پابندی پر زور دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

TOPPOPULARRECENT