Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / ریاض میں ٹرمپ سے شریف کی ملاقات متوقع

ریاض میں ٹرمپ سے شریف کی ملاقات متوقع

اسلام آباد ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اس ہفتہ ہونے والی عرب اور مسلم ممالک کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی پہلی ملاقات متوقع ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ امریکی صدر سے اپنی بات چیت کے دوران وہ ہندوستان کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی سے انہیں واقف کروائیں گے۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق 21 مئی کو ریاض میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ اور شریف کے مابین پہلی باہمی ملاقات کے اہتمام کی مساعی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT