Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریاض میں گولڈن تلنگانہ کپ کا آغاز، 10 ٹیمیں شریک

ریاض میں گولڈن تلنگانہ کپ کا آغاز، 10 ٹیمیں شریک

ریاض ، 9 مارچ (ای میل) حکومت تلنگانہ اور ریاض چیمبرز لیگ (RCL) کی جانب سے رجسٹرڈ گولڈن تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن (GTWA)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 10 ٹیموں کے ساتھ کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہتمام کررہی ہے جبکہ ہر ٹیم کا نام تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے موسوم کیا گیا ہے۔ شرکاء ٹیمیں میدک رائلز، نلگنڈہ ہارڈ ہٹرز، حیدرآباد پسیفک بلوز، وقارآباد ڈائمنڈ ڈیمولیشرز، محبوب نگر اسماشرز، عادل آباد حمید سی سی، کھمم اڈرائٹ، نظام آباد اسٹرائکرز، ورنگل سٹرا اور کریمنگر یارکشائر ہیں۔ اس ٹورنمنٹ کا افتتاح جی ٹی ڈبلیو اے چیف پیٹرن سید معظم علی نے کیا، جو کرکٹ کے پرستار اور سعودی عرب میں اس کھیل کے فروغ کنندہ ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کھلاڑیوں کو مکمل تائید و حمایت کا تیقن دیا اور انھیں یہ کھیل دیانت داری اور جذبۂ کھیل کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا۔ سید اسد علی جنرل سکریٹری نے ریاض چیمبر لیگ کمیٹی اور GTWA CUP 2016 کا حصہ بننے پر تمام شرکاء ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ٹورنمنٹ جی ٹی ڈبلیو اے وائس پریسیڈنٹ امجد حسین زبیر کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ آر سی ایل جنرل سکریٹری عمیر بن عظیم نے کہا کہ آرگنائزنگ ٹیم گزشتہ تین سال سے کافی سرگرم رہی ہے کہ کھیل کا معیار بہتر بنایا جائے۔ چنانچہ یہ ٹورنمنٹ کا سال تمام اہتمام کرتے ہوئے مزید نئی ٹیموں کو شامل کرنے اور موجودہ ٹیموں کیلئے زیادہ مواقع کی فراہمی زیرغور ہے۔ تمام شرکاء ٹیموں کو سرٹفکیٹ دیا جاتا ہے اور تمام ٹیموں نے دیانت داری اور اسپورٹسمین شپ کے ساتھ کھیلنے کا عہد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT