Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاگنگ کی روک تھام کیلئے قواعد پر سختی سے عمل آوری

ریاگنگ کی روک تھام کیلئے قواعد پر سختی سے عمل آوری

نظام آباد: 19؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی ایس پی نظام آباد مسٹر آنند کمار نے کہا کہ ریاگنگ کی روک تھام کیلئے سختی کے ساتھ قواعد کی عمل آوری کی جارہی ہے اور اس خصوص میں طلبہ کو شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ مسٹر آنند کمار مہیلا کالج کنٹیشور میں ایک شعور بیداری پروگرام کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی برقراری کے ساتھ پولیس خواتین کے تحفظ اور ریاگنگ کے خاتمہ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ خواتین پر ہونے والے واقعات اور کالجوں میں ریاگنگ، یوٹیزنگ کیلئے قانون کو نافذ کیا گیا۔ اس بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سماج میں خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کی ادائیگی کیلئے آگے آنے اور اس کی عمل آوری کرنے کی خواہش کی۔ خواتین کو ہراساں و طلباء کو ریاگنگ کرنے کی صورت میں پولیس سے شکایت کرنے کی خاص طور پرسے طالبات سے ریاگنگ کرنے والوں کیخلاف شکایت کرنے سے گریزنہ کرے اور سختی کے ساتھ اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کریںتو بہتر ہوگا۔ محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون پیش کرنے کا ڈی ایس پی نے ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل وسندرااور سینئر قائدین بھی موجود تھے۔

عازمین حج سے اپیل
محبوب نگر ۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب ضلع کے تمام منتخب عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جن عازمین کو سفر حج کیلئے لگیج بیاگس وصول نہیں ہوئے ہیں وہ اپنے ٹوکن جناب جعفر شریف معتمد حج سوسائٹی محبوب نگر کے پاس جمع کرادیں تاکہ لگیج بیاگس کے حصول میں آسانی ہو۔ مزید تفصیلات کیلئے 9640577236 یا 9985451772 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT