Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاگنگ کی روک تھام ہر ایک کی ذمہ داری

ریاگنگ کی روک تھام ہر ایک کی ذمہ داری

شی ٹیمس کی خدمات لائق ستائش، ایم پی نظام آباد کے کویتا کا خطاب
جگتیال 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں تلنگانہ ریاست بہت جلد ایک مثالی ریاست ہوگی۔ ریاستی پولیس شی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہے۔ خواتین صرف گھروں تک محدود نہ رہیں ہمت اور حوصلے بلند رکھیں گے تو ہر منزل آسان ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کلوا کنٹلہ کویتا نے آج جگتیال ویرا پکشی گارڈن میں جگتیال ٹاؤن پولیس کی جانب سے منعقدہ عورت سب کے مساوی عورت کا تحفظ شعور بیداری اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ریاگنگ ایک شیطان ہے جس کو ہر کوئی روکنے کے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ریاگنگ سے آئے دن لڑکیاں زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ منڈل میں ایک مہیلا پولیس اسٹیشن کے قیام اور پولیس محکمہ میں 33 فیصد تحفظات خوایتن کیلئے میں نے خود نمائندگی کی۔

TOPPOPULARRECENT