Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاگنگ کی لعنت سے بچانے قانون سازی کامطالبہ

ریاگنگ کی لعنت سے بچانے قانون سازی کامطالبہ

رضاکارانہ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس میں شرکاء کا اظہار خیال
حیدرآباد۔  19اگست(سیاست نیوز) ریاگنگ کی لعنت سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کی مختلف رضاکارانہ اور سیاسی جماعتوں کی محاذی تنظیموں نے سندریا وگنان کیندرم باغ لنگم پلی میں ایک گول میز کانفرنس منعقد کی۔کنونیر سی پی آئی گریٹر حیدرآباد نارتھ زون ڈاکٹر سدھاکر کے علاوہ شریمتی انورادھا رائو‘ارونا جیوتی‘ سی وی رمنا‘دیاکر ریڈی‘ ایس پی پدما جا‘کے منجولتا‘رادھیکا اچاریہ‘منگا ریڈی‘رمیش’ شیوا راما کرشنا‘ چندرشیکھر‘ ستیا‘شیشو‘پرسورام‘ چندرا ہاس ‘اسکولی طلبہ اور ٹیچر نے بھی اس گول میز کانفرنس میںشرکت کی۔گول میز کانفرنس کے شرکاء نے حالیہ دنوں میں ضلع ورنگل میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جہاں پر طلباء کے ساتھ ریاگنگ میں سینئر طلبہ ذمہ دار ہیں وہیں کالج انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے واقعات کی پردہ پوشی اور واقعہ میںملوث ہونے کی اطلاعات افسوسناک ہے۔

شرکاء نے ورنگل میں ریاگینگ کی وجہہ سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی میںموت کا مذکورہ کالج انتظامیہ کو بھی ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہاکہ1982سے لیکر اب تک ریاگینگ کی وجہہ سے ہوئی اموات کا جائزہ لیا جائے تو ہر گھنٹہ ایک طالب علم کی ریاگینگ کے سبب موت واقع ہورہی ہے۔ شرکاء نے کہاکہ ریاگینگ کے نام پر اسکول اور کالجس میں طالبات کے جنسی استحصال کے واقعات بھی پیش آرہے ہیںجو تشویش ناک ہے۔ شرکاء نے اس قسم کے واقعات کو روکنے میںناکامی پر طالبات کے تعلیم سے محروم ہونے کے خدشات ظاہر کئے۔شرکاء نے کہاکہ ریاگینگ اور ریاگینگ کے نام پر طالبات کا جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کڑی کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں سے ریاگینگ کی لعنت کو ختم کرنا ضروری ہے ۔ گول میزکانفرنس کے شرکاء نے ریاگینگ میں ملوث نوجوانوں کی ہر پولیس اسٹیشن میں مجرموں کی طرح تصوئیر چسپاں کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ شرکاء نے کہاکہ ریاگینگ اور طالبات کے جنسی استحصال کے ذمہ دارطلبہ او رٹیچرس پر لگام کسنے کے لئے ان کا ان کے افراد خاندان کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی تجویز اس موقع پر پیش کی گئی۔ ڈاکٹر سدھاکر نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مخالف ریاگینگ تنظیموں کی جانب سے 21اگست کو نکلس روڈ پر انسانی زنجیر بنائی جائے گی تاکہ حکومت کی اس جانب توجہہ مبذول کراتے ہوئے ریاست کے تعلیمی اداروں سے ریاگینگ  کی لعنت کو ختم کیا جاسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT