Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریتک اصل ہیرو یسریٰ کے مداح

ریتک اصل ہیرو یسریٰ کے مداح

ممبئی ۔ 12اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈاسٹار ریتک روشن نے اپنے ٹوئٹ میں پناہ گزین شامی تیراک یسریٰ مردانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان تیراک زندگی کی اصل ہیرو ہے جنھوں نے اپنی تیراکی کی صلاحیتوں کے باعث نقل مکان کرنے والے بیسوں پناہ گزینوں کی جان بچائی ہے جوکہ کشتی کے ذریعہ محفوظ مقام پر پہونچنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ریتک نے کہا کہ اس مرتبہ اولمپک میں پناہ گزینوں کی بھی ایک ٹیم ہے ، تاہم ان کا کوئی ملک نہیں ، لہذا ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ فلم موہنجدارو کے ہیرو ریتک نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لئے اب کوئی ملک نہیں ہے لہذا ان کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے ۔ یاد رہے یسریٰ شام کی ایک معروف تیراک ہیں ، تاہم انھوں نے پناہ گزینی کی زندگی گذارنے کے باوجود ریو اولمپک کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور وہ 100 میٹر بٹر فلائی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں پناہ گزین ٹیم کی نمائندگی کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT