Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت منتقل کررہے سات ٹراکٹر ضبط

ریت منتقل کررہے سات ٹراکٹر ضبط

یلاریڈی ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کررہے ۔ سات ٹراکٹروں کو لنگم پیٹ کے بولکم پیٹ کی عوام نے ضبط کر کے پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بولکم پیٹ کے قریب بڑی ندی سے ہر روز کثرت سے ٹراکٹروں میں ریت منتقل کی جارہی ہے ۔ موضع کی عوام نے الزام لگایا کہ ریت منتقلی کا پرمٹ ایک ٹراکٹر کا رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹراکٹروں کو ریت سے بھر کر ناجائز طریقہ سے منتقل کیا جارہا ہے اور دولت دونوں ہاتھوں سے بٹوری جارہی ہے ۔ صبح بِڑی ندی سے کناپور سے تعلق رکھنے والے 6 ٹراکٹر اور اناریڈی پلی کا ایک ٹراکٹر ریت منتقل کرتے ہوئے ضبط کرلیے گئے ۔ ان سات ٹراکٹروں میں صرف تین کو پرمٹ تھا کہ ریت منتقل کی جائے اور چار ناجائز طریقہ سے منتقل کررہے تھے ۔ ایک ٹراکٹر کو ایک مرتبہ ریت منتقل کرنے کا پرمٹ ہونے پر یہ 10 مرتبہ ریت منتقل کررہا ہے ۔ سات ٹراکٹروں کو پولیس نے مہر بند کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT