Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریت منتقل کرنے والے دو ٹریکٹرس ضبط

ریت منتقل کرنے والے دو ٹریکٹرس ضبط

یلاریڈی۔/18مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کرنے والے دو ٹریکٹرس کو عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ منڈل تاڑوائی کے گنڈارم شیوار پر ندی سے رات کو ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کرنے کی اطلاع پر وی آر او مسٹر جمال خان نے پہنچ کر ریت منتقل کرنے والے نڈی تانڈا کے دیوی سنگھ اور چندر کے دو ٹریکٹرس کو ضبط کرلیا اور ان ٹریکٹرس کو تاڑوائی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ تحصیلدار مسٹر گنگا دھر نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد ان ٹریکٹرس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

دو آٹوز میں تصادم ، ایک شخص زخمی
پٹلم۔/18 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے موضع ورل چیرو میں کل رات دو آٹوز کا تصادم ہوگیا۔ مستقر پٹلم کا ماروتی ٹرالی آٹو میں نظام آباد سے سامان لیکر پٹلم کی سمت آرہا تھا۔ ٹرالی آٹو قابو سے باہر ہوگیا اور راستے میں کھڑے ہوئے پاسنجر آٹو کو ٹکر دے دی۔ ٹرالی آٹو والا ماروتی شدید زخمی ہوگیا۔ 108 کے ذریعہ ماروتی کو بانسواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ آٹو ٹرالی کا سامان نامعلوم افراد نے موقع کا فائدہ اٹھاکر لوٹ لیا۔ پٹلم پولیس نے موقع حادثہ پر پہنچ کر ایک کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT